سندھ کے مجاہد شیعہ رہنما یعقوب حسینی اب ہم میں نہیں رہے
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے فعال اور مبارز رہنما یعقوب حسینی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، ان کی نماز جنازہ آج 8 فروری بروز منگل،بعد نماز ظہرین شیدی محلہ ماتلی ضلع بدین میں ادا کی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی برادر محمد یعقوب حسینی جوکہ طویل عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے آج دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے۔
یعقوب حسینی طویل عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے،گذشتہ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں صحت سینٹر حیدر آباد میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج صبح انہیں ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا چند گھنٹے زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ رات گئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم نےمتنازع قومی نصاب کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا
ان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقےشیدی محلہ ماتلی ضلع بدین منتقل کردیا گیا گیا ہے جہاں آج بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ اور تدفین انجام دی جائے گی۔
واضح رہے کہ داعی اتحاد بین المسلمین یعقوب حسینی انتہائی فعال شخصیت اور سچے عاشق مولا حسینؑ ایم ڈبلیوایم کے قیام کے اوئل سے ہی اس الہیٰ پلیٹ فارم سے انقلابی جدوجہد میں مصروف عمل رہے، سندھ بھرسمیت ملک کے مختلف شہروں میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کے لئے شب وروز کوشاں رہے۔ مرحوم روز اول سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے جانثار ساتھیوں میں شمارکیئے جاتے تھے۔
مرحوم یعقوب حسینی کی رحلت بلاشبہ نا صرف مجلس وحدت مسلمین بلکہ پوری ملت جعفریہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے ، مرحوم تکفیری قوتوں کی آنکھ کا کانٹا تھے، جنہوں نے ضلع بدین میں ہمیشہ ان کے ناپاک اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ، مرحوم یعقوب حسینی ہمیشہ تکفیری قوتوں کے نشانے پر رہتے تھے،وہ ہمیشہ جان پر کھیل کر عزائے امام حسینؑ کے جلوس برآمد کروانے والی صف اول میں نظر آتے تھے،ضلع بدین میں شاید ہی عزاداری کے خلاف کوئی ایسا مقدمہ ہو جس میں یعقوب حسینی نامزد نہ ہو۔