مشرق وسطی

رفح میں القدس بریگیڈ کے مجاہدین نے دو اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے

شیعہ نیوز: اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مغرب میں تل السلطان محلے کے جنوب میں دو اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے مناظر نشر کیے ہیں۔

ان مناظر میں 3 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی موجودگی کو دکھایا گیا تھا۔ دو ٹینکوں کو ’آر بی جی‘ گولوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ وہاں پر مشین گنوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں طبی عملے کے پورے خاندان کو شہید کردیا

قابض اسرائیل کی گاڑیوں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب مجاہدین قابض فوج کی دراندازی والے علاقے میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ ایک مجاھد کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’تمہارا دوست امریکہ ہے اور ہمارا اللہ ہے‘۔

السرایا القدس نے ویڈیو کا اختتام اس فوٹیج کے ساتھ کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی بلڈوزر تباہ ہونے والی دو فوجی گاڑیوں میں سے ایک کو نکال رہا ہے۔

رفح اور اس کے گردونواح میں تل السلطان محلہ مزاحمتی دھڑوں کی طرف سے معیاری مزاحمتی کارروائیوں کا مرکزہے۔ القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز مل کر دشمن پر حلے کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button