دنیا

مقبوضہ کشمیر بھارت کیلئے ویتنام اور افغانستان بن جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ کشمیر میں گوریلا جنگ کا بیج بودیا ہے۔

ایک عالمی جریدے میں لکھے گئے مضمون میں جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بہت جلد بھارت کیلئے ویسا ہی علاقہ بن جائے گا جیسا ویتنام فرانس اور امریکہ کیلئے، افغاانستان روس کیلئے اور اسپین نپولین کیلئے تھا۔

کشمیریوں کے جذبہ آزادی کے حوالے سے مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ ایک فوج دوسری فوج سے لڑ سکتی ہے لیکن کوئی بھی فوج عوام سے نہیں لڑسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیر ایک ہرن کو تو مار سکتا ہے لیکن شیر مچھروں کے غول کا شکار نہیں کرسکتا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کی 5 لاکھ سے زائد فوج موجود ہے ، لیکن وہ ایسے دشمن سے کیسے لڑسکتے ہیں جو نظر ہی نہیں آتا۔ ’ایسا دشمن سائے کی طرح سفر کرتا ہے، وہ کہیں بھی نہیں ہے اور ہر جگہ بھی ہے‘۔

مرکنڈے کاٹجو کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر میں ایسی صورتحال پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گوریلا جنگ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوریلا جنگ کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے عسکریت پسندی کو مزید فروغ ملنے کا امکان ہوتا ہے۔

جسٹس مرکنڈے کے مطابق یہ سب کب تک چلے گا کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن ایک بات طے ہے کہ بھارت ایک مشکل صورتحال میں پھنس چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button