اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں اربعین امام حسین ؑپر ماتمی جلوس برآمد

شیعہ نیوز: مقبوضہ کشمیر بھر میں جمعرات کو اربعین کی مناسبت سے اگرچہ مرکزی نوعیت کے چند جلوس ہائے عزاء کورونا کے پیش نظر معطل رہے تاہم بیشتر مقامات پر مقامی سطح پر کہیں دن بھر مجالس کا اہتمام کیا گیا تو کہیں قبل از دوپہر یا بعد از نماز ظہرین جلوس ہائے عزاء برآمد کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بعض مذہبی تنظیموں نے کورونا کے پیش نظر اربعین کی مناسبت سے جلوس ہائے عزاء کی برآمدگی کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ضلع کرگل میں اربعین کی مناسبت سے جمعرات کو ایک بڑا جلوس عزاء برآمد ہوا جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

جلوس عزاء میں شریک عزاداروں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے فیس ماسک و دیگر گائیڈ لائنز بشمول سماجی دوری پر عمل کیا۔

اربعین کے موقع پر وادی کشمیر کے بیشتر شیعہ آبادی والے علاقوں سے درجنوں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ماتمی جلوسوں میں شبیہ علم اور شبیہ تابوت شامل تھے جبکہ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ خون کا عطیہ کے کیمپ لگائے گئے تھے۔ جو عزادار ماسک پہن کر نہیں آئے تھے ان کو ماسک فراہم کی جا رہی تھیں۔

وسطی ضلع بڈگام میں واقع مرکزی امام بارگاہ میں مرثیہ خوانی کی گئی بعد ازاں حسب دستور ایک جلوس عزاء آستان عالیہ سے برآمد ہوا جو نماز مغربین سے قبل ہی مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزاء میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے کووڈ گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے شرکت کی اور امام عالی مقام کے تئیں خراج پیش کیا۔

بڈگام کے بمنہ علاقے میں امسال کورونا کے پیش نظر جلوس عزاء اور مرثیہ خوانی معطل رہی۔ بمنہ میں واقع مرکزی امام بارگاہ میں امسال محرم کے دوران پڑھی جانے والی عشرہ مجالس بھی معطل ہی رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button