دنیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 3 کشمیری شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع گاندربل میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں چھاپے مارے اور 1 نوجوان کو بھی حراست میں لیا جب کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
دوسری طرف نئے سال کےآغازکے ساتھ ہی بدھ کے روز بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راجوری کی لائن آف کنٹرول پر دراندازوں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کے2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فوجی نوشہرہ سیکٹر میں تلاشی مہم کے دوران مارے گئے اور یہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔