جناب مختار ثقفی ؒکی شان میں گستاخی، علامہ جواد نقوی خاموش
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ جواد نقوی کی جانب سے وحدت امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما نے خطاب کیا۔
انہیں خطیبوں میں سے ایک عبد الغفور سیفی نے تقریر کے دوران قاتلان امام حسین سے انتقام لینے والے اور انہین چن چن کر قتل کرنے والے جناب مختار ثقفی ؒ ؒکی شان میں بدترین گستاخی کی اور ان پر تہمت لگائی لیکن جواد نقوی کے منہ سے اس کی مخالفت میں ایک لفظ تک نہ نکلا۔
یہی علامہ جواد نقوی شیعہ ذاکروں اور علما ءپر شدید تنقید کرتے نظر آتے ہیں لیکن جناب مختار ثقفی ؒ کی شان میں گستاخی پر ان کی خاموشی کا کیا مطلب ہے؟
اتحاد بین المسلمین کے لیئے کام کرنا بہت اچھی بات ہے لیکن اتحاد کا مطلب مشترکات پر بات کرنا ہے نا کہ آپ کے سامنے آپ کے مقدسات کی توہین کی جائے اور آپ اس پر خاموشی سادھ لیں۔
علامہ جواد نقوی جناب مختار ثقفی سے متعلق اپنے عقیدے اور نظریے کو بیان کریں تاکہ ملت تشیع میں علامہ صاحب کی جانب سے اختیار کی جانے والی اس خاموشی پر پائی جانے والی اس بے چینی کو دور کیا جاسکے۔