پاکستانی شیعہ خبریں

تکفیری دہشت گردوں کے سرغنہ ملا عبدالعزیز نے امام حسین ع کے قاتل یزید پلید کورحمتہ اللہ علیہ قراردے دیا 

تفصیلات کے مطابق ریاست پاکستان کی رٹ کو ہمیشہ چیلنج کرنے والے ملا عبد العزیز نے ایک مرتبہ پھر اپنے جد امجد یزید ملعون کی حمایت کرکے اپنا شجرہ نصب ظاہر کردیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش کے سب سے بڑے سہولت کار وحامی اورلال مسجداسلام آباد کے خطیب ملا عبدالعزیز عرب برقعہ پوش مفرور نے نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ اور ان کے اہل وعیال ، اصحاب وانصار کے قاتل یزید لعین کو رحمتہ اللہ علیہ قرار دے دیا، ایک قبیح عمل پرمفتی حنیف قریشی سمیت اہل سنت کےدیگر متعدل علماءواکابرین کااظہار مزمت، اس بیان کو اہل سنت کے متفقہ عقائد کے برخلاف قراردے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریاست پاکستان کی رٹ کو ہمیشہ چیلنج کرنے والے ملا عبد العزیز نے ایک مرتبہ پھر اپنے جد امجد یزید ملعون کی حمایت کرکے اپنا شجرہ نصب ظاہر کردیا ہے، گزشتہ جمعے لال مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اس بدبخت نے کہا کہ یزید کو فاسق وفاجر کہنا درست نہیں ہے یزید نے امام حسین ؑ کو قتل نہیں کیا تھا، یزید پر لعنت نہیں کرنی چاہئے جو اہل سنت ایسا کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں ۔مولوی عبد العزیز نے مزید کہا کہ یزید رحمتہ اللہ علیہ ہے ۔

مولوی عبد العزیز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نافقط شیعہ بلکہ اہل سنت بھی اس بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کررہے ہیں، نامور اہل سنت عالم دین مفتی حنیف قریشی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ مولوی عبدالعزیز نے یزید پلید کی شان بیان کی اور اسے باربار رحمتہ اللہ علیہ کہہ کرپکارتا رہا، یزید کے فاسق وفاجر ہونے پر اہل سنت کا اجماع ہے ، ایک بڑی تعدادعلماوآئمہ کی اس کے کافر ولعنتی ہونے کی قاتل ہے ۔ اس کا یہ بیان اہل بیت ؑ سے کھلی دشمنی اور ناصبیت ہے ہم کی بھرپورمزمت کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button