پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ غضنفر علی حیدری شیعہ علماء کونسل ملتان کے بلامقابلہ ضلعی صدر منتخب

صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے نو منتخب صدر ضلع ملتان ڈاکٹر علامہ غضفنر علی حیدری سے حلف لیا اور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ڈاکٹر علامہ غضفنر علی حیدری کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل ملتان اپنی بھرپور کارکردگی سے ملت کی امیدوں پر پوری اترے گی

شیعہ نیوز: شیعہ علما کونسل پاکستان ضلع ملتان کا اجلاس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں یونٹس صدور اور نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں بزرگ عالم دین پرنسپل جامعة العباس ڈاکٹر علامہ غضفنر علی حیدری کو متفقہ طور پر بلامقابلہ شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا، صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے نو منتخب صدر ضلع ملتان ڈاکٹر علامہ غضفنر علی حیدری سے حلف لیا اور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ڈاکٹر علامہ غضفنر علی حیدری کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل ملتان اپنی بھرپور کارکردگی سے ملت کی امیدوں پر پوری اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی حکام کا دعویٰ

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب سید نئیر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ، سابق صوبائی آرگنائزر مولانا غلام شبیر حیدری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان مصور عباس نقوی، سینیئر نائب صدر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ، مولانا کاشف ظہور نقوی، تجمل عباس مہدی، مشتاق حسین ساقی، غلام عباس انقلابی، سید سبطین حسین نقوی، سابقہ ضلعی صدر شیعہ علما کونسل ملتان مولانا اعجاز حسین بہشتی نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل سید نئیر عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مولانا غلام شبیر حیدری سابق آرگنائزر شیعہ علماکونسل جنوبی پنجاب اور تجمل عباس مہدی نے اظہار خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button