پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، ایام فاطمیہ کے عنوان سے اربعین کونسل کا ”فاطمیہ واک”کا اعلان

شیعہ نیوز: اربعین کونسل پاکستان نے ایام فاطمیہ کو اُجاگر کرنے کے لیے ملتان میں روز شہادت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر ”فاطمیہ واک”کا اعلان کردیا، واک کا مقصد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کی سیرت اور اُن کی مظلومانہ شہادت کو اُجاگر کرنا ہے، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اربعین کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 3جمادی الثانی کو بعد نماز ظہر حیدریہ چوک نزد حیدریہ مسجد سے واک کا آغاز ہوگا جو اربعین واک کے قدیمی راستوں سے ہوتی ہوئی 6نمبر چونگی، گول باغ، تحصیل چوک، چونگی نمبر 9اور واٹر ورکس روڈ سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button