پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، اربعین واک کے جرم میں نامزد مومنین کی ضمانت منظور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملتان میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر اربعین واک منعقد کرنے والے منتظمین اور مومنین جن پر ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں ان کی عبوری ضمانتیں منظور ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ18اکتوبر 2021 اربعین واک ملتان کے منتظمین و مومنین پر کی گئی ایف آئی آرز پر عبوری ضمانتیں حاصل کر لی گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، افغانستان میں شیعہ مساجد میں خودکش دھماکوں کے خلاف احتجاج

آج تقریباً 08 افراد کی ضمانت منظور ہوئی باقی مومنین کی ضمانتیں انشااللہ کل اور پرسوں کروا لی جائیں گی۔اس موقع پر وکلاء پینل برادر عون رضا انجم ایڈوکیٹ ، ایڈوکیٹ عرفان علی نقوی ، بیریسٹر عرفان رضا نقوی و دیگر معاون وکلاء نے مومنین کے ساتھ خصوصی تعاون کیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر عزاداروں کے خلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا لیکن کبھی بھی عزاداروں نے امام حسینؑ کی عزاداری پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button