پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، مجلس عزا منعقد کرنے پر ایک اور ایف آئی آر درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کی متعصب اور شیعہ دشمن پولیس کے عزاداران امام حسینؑ کے خلاف انتقامی اور مذہبی منافرت پر مبنی اقدامات کا سلسلہ جاری،ملتان میں کورونا ایس او پی کی آؑ ڑ میں عزاداران حسینیؑ کے خلاف ایک اور بلاجواز مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملتان پولیس کی جانب سے عزاداروں کے خلاف مسلسل مقدمات کا سلسلہ جاری، ملتان کے تھانہ نیوملتان کے علاقے قیصرآباد میں روایتی جلوس کے نکالنے پر بانی جلوس ڈاکٹر شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ جلوس کے شرکاء نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، نہ فیس ماسک کا استعمال کیا اور نہ ہی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا گیا، پولیس کے مطابق اس جلوس کی اجازت سی پی او ملتان سے نہیں لی گئی۔ ایف آئی آر میں پنجاب انفیکشنز ڈیزیز ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ پولیس کی جانب سے عائد کردہ الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، مقدمے اور ایف آئی آرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، عزاداری ہماری روح ہے جس کے بغیر ہماری زندگی بے معنی ہے۔ عزاداری سید الشہداء کی پاداش میں مقدمات کا اندراج بے وقعت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button