اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، شہید رئیسی اور رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کی جانب سے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور چہلم کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت انچارج خانہ فرہنگ ملتان خانم زاہدہ بخاری نے کی۔ دیگر خطباء میں سربراہ جامعۃ العباس علامہ غضنفر علی حیدری، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد اسلم،بشارت عباس قریشی، نورالامین خاکوانی اور دیگر شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایرانی قوم ایک باہمت قوم ہے اور اپنے محسنوں کی قدر کرنے والی قوم ہے، ایران کا نظام اسلام کی بنیاد پر ہے اسی لیے تو اتنے بڑے سانحے کے باوجود نظام میں کوئی خلل نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button