پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، امامیہ فائونڈیشن کے وفد کی خانہ فرہنگ ایران آمد، ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیت

شیعہ نیوز: امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے وفد نے ملتان میں واقع خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا اور انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امامیہ فائوڈیشن کے وفد میں سید جواد رضا جعفری، احسن مہدی اور مشتاق مہدی شامل تھے، امامیہ فائونڈیشن کے وفد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، ایرانی وزیرخارجہ اور دیگر رفقاء کی شہادت پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ امامیہ فائونڈیشن کے رہنما سید جواد رضا جعفری نے تعزیتی بک میں اپنا تعزیتی پیغام بھی لکھا۔ سید جواد رضا جعفری نے کہا کہ ایرانی صدر، وزیرخارجہ، امام جمعہ، گورنر اور دیگر رفقاء کی شہادت پر پوری ایرانی قوم کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں، رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور پوری ایرانی قوم سے تعزیت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button