اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام ’’یوم حسینؑ ‘‘ کی تقریب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان این ایف سی یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام’’سالانہ یوم حسین ‘‘ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اختر علی کارلو تھے، جبکہ تقریب میں معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے اپنے اپنے انداز میں سلام، منقبت اور تقاریر کی صورت میں امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُمت واحدہ کے سربراہ معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے امام عالی مقام سیدالشہداءؑ کی زندگی کے مختلف پہلووں کا احاطہ کیا، اُنہوں نے امام حسین علیہ السلام کے مقصد خروج اور آج ہماری ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو کی، علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ کربلا ہر زمانے، ہر جنس اور ہر مکتب کے لیے لازوال درسگاہ ہے، جو بھی اس درسگاہ سے وابستہ ہوگیا وہ کمال حاصل کرگیا، موجود دور میں احیائے کربلا کی اشد ضرورت ہے، نوجوانوں کے اندر پیغام کربلا زندہ رکھنا بہت ضروری ہے، تعلیمی اداروں میں ’’یوم حسین علیہ السلام ‘‘جیسی تقاریب نعمت الہیہ ہیں کہ جن کے منعقد ہونے سے بھی حسینیت کو فروغ مل رہا ہے، تقریب سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قاسم شمسی اور وائس چانسلر ڈاکٹر اختر علی کارلو نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button