
ملتان: ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے عون رضا انجم ایڈووکیٹ ملتان کے نئے آرگنائز مقرر
عون رضا انجم ایڈووکیٹ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم میں ضلع اور صوبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں، پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، گزشتہ چار سالوں سے عزاداروں پر ہونے والے مقدمات کی پیروی کررہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد ضلعی آرگنائزر عون رضا نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ملتان کا اجلاس جامعہ خدیجة الکبری میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی، اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا سید فرخ مہدی، سید ندیم کاظمی، جواد رضا جعفری، ثقلین نقوی، سابق صوبائی رہنما سید وسیم زیدی، حسنین عباس انصاری، فہیم جعفر ایڈووکیٹ، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا غلام عباس نقوی، ثقلین نقوی، عاصم نقوی، عترت کاظمی، اظہر جوئیہ، تنویر عباس، علی اکبر کاظمی، عاشق حسین، امجد جعفری، صفدر جعفری، رانا فیضان الحسینی، باقر صدیقی، حسن رضا، ملک عمران حیدر، ڈاکٹر شبیر حسین، مبارک شاہ سمیت ملتان کے مختلف علاقوں سے نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت پوری امت اسلامیہ کے لئے باعث فخر ہے، محسن نقوی
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل عزاداری ونگ جنوبی پنجاب عون رضا انجم ایڈووکیٹ کو ملتان کا نیا ضلعی آرگنائزر مقرر کیا گیا، عون رضا انجم ایڈووکیٹ اس سے قبل ضلع اور صوبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں، پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، گزشتہ چار سالوں سے عزاداروں پر ہونے والے مقدمات کی پیروی کررہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد ضلعی آرگنائزر عون رضا نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔