
ملتان: ایم ڈبلیو ایم وفد کی جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کےدفتر آمد، سابق امیر کے انتقال پر اظہار تعزیت
علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا، انہوں نے کہا کہ راو محمد ظفر نے انسانیت کی خدمت کے لیے جن فلاحی کاموں کا آغاز کیا آج وہ ثمرآور درخت بن چکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ارگنائزر و ممبر متحدہ علما بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ اسلامک سنٹر ملتان کا دورہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ طاہر عباس نقوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، مولانا لیاقت حسین، سید جواد رضا جعفری شامل تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر ثناء اللہ سہرانی اور جماعت اسلامی ملتان کے ا میر صہیب عمار صدیقی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: آئی ایس او کے تحت وفاقی جامعہ اردو میں یوم حسینؑ کی تقریب
ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سابق امیر رائو محمد ظفر نے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا، انہوں نے کہا کہ راو محمد ظفر نے انسانیت کی خدمت کے لیے جن فلاحی کاموں کا آغاز کیا آج وہ ثمرآور درخت بن چکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔