
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام دعائے کمیل کا اہتمام
شیعہ نیوز: امامیہ فائونڈیشن پاکستان(تربیتی فورم) کے زیراہتمام امامیہ ہائوس ملتان میں دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا، دعائے کمیل کی تلاوت مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے رہنما و سربراہ لنور اسلامک سنٹر حجتہ الاسلام مولانا وسیم عباس معصومی نے کی۔ دعائے کمیل کی محفل میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر و مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان عارف حسین الجانی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال، ایڈووکیٹ عون رضا انجم، سید جواد رضا جعفری، مرزا وجاہت علی، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ابوذر ہادی، احسن مہدی، حسن عباس گھلو، مظفر عباس مجاہد، ڈاکٹر حسن عسکری، باقر عباس سمیت دیگر نے شرکت کی۔