
ملتان: عزاداروں پر ناجائز مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاج
مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب سے ملتان انتظامیہ کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چاردیواری کے اندر، مسجد و امام بارگاہ کے اندر برپا ہونیوالی مجالس پر ایف آئی آرز آئین پاکستان سے انحراف ہے، حکومت ایسے اقدامات کا نوٹس لے اور فی الفور مقدمات خارج کرنے کے احکامات جاری کرے
شیعہ نیوز: ملتان پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران مجالس عزا اور جلوس ہائے عزاء کے انعقاد کرنے پر مقدمات کا سلسلہ جاری ہے، ممتاز آباد پولیس کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے تین عزاداروں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے ان اقدامات کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے تمام ونگز کا مشترکہ اجلاس، عزاداروں کے خلاف مقدمات پر لائحہ عمل طے
مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان انتظامیہ کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چاردیواری کے اندر، مسجد و امام بارگاہ کے اندر برپا ہونے والی مجالس پر ایف آئی آرز آئین پاکستان سے انحراف ہے، حکومت ایسے اقدامات کا نوٹس لے اور فی الفور مقدمات خارج کرنے کے احکامات جاری کرے۔ اس موقع پر مولانا سید مبشر حسن، مولانا اعجاز حسین بہشتی، سید اعجاز حسین شاہ، سید عارف اختر کاظمی اور دیگر موجود تھے۔