پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، شہادت حضرت فاطمة الزہرا کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: پاکستان عزاداری کونسل پنجاب کے نائب صدر عون عباس جعفری نے کہا کہ 3جمادی الثانی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، رسول (ص) کی بیٹی سیدہ فاطمہ زہرا کو بے دردی سے مارا گیا، ان پر دروازہ گرایا گیا جس سے ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، دائیں ہاتھ سے تسبیح نہیں کر سکتی تھیں، تازیانے مارے گئے، آخرکار 3جمادی الثانی کو اس کائنات سے رخصت ہوگئیں، یہ یوم عاشورہ سے بھی بڑا سانحہ ہے کہ یوم عاشورہ کو ماں کے سامنے بیٹوں کو مارا گیا ہائے مگر 3جمادی الثانی کو بیٹوں کے سامنے ماں کو مارا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ماتم داری اور میٹھے پانی کی سبیل لگاکر شرکا سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی بی دربار سے خالی ہاتھ آئیں جبکہ کسی دشمن کی بیٹی بھی گھر آجائے تو ہم خالی ہاتھ نہیں بھیجتے یہ تو رسول خدا (ص) کی بیٹی تھی، افسوس اس وقت کے مسلمانوں پر اور ان کی باقیات پر،انہوں نے کہا کہ میں اللہ پاک سے دعاگو ہوں کہ ہمارے بارہویں آقا امام مہدی علیہ السلام کا جلد ظہور ہو اور انصاف ہو۔ عون عباس جعفری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ 3جمادی الثانی کو بی بی سیدہ فاطمہ الزاہرا  کے احترام میں سرکاری چھٹی دی جائے اور سیدہ بنت رسول کا روزہ فی الفور تعمیر کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری یہ آواز عالمی سطح پر اٹھائی جائے، ہم بہت پرامن اور حق کا ساتھ دینے والی قوم ہیں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button