
ملتان: پنجاب حکومت کی جانب سے اب تک عزاداروں پر 55 مقدمات درج، مزید متوقع
جن تھانوں میں مقدمات درج کیے ہیں ان میں تھانہ ڈی ایچ اے، تھانہ بی زیڈ، تھانہ الپہ، تھانہ نیو ملتان، تھانہ شاہ رکن عالم، تھانہ سیتل ماڑی، تھانہ کینٹ، تھانہ جلیل آباد، تھانہ کینٹ، تھانہ دہلی گیٹ، تھانہ سٹی شجاع آباد، تھانہ صدر شجاع آباد، تھانہ سٹی جلال پور تھانہ صدر جلال پور شامل ہیں
شیعہ نیوز: محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کے احکامات پر ملتان انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے مختلف تھانوں میں بلا اجازت مجالس عزا اور جلوس نکالنے اور امن امان کے نقص کی آڑ میں 55 سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، ذرائع کے مطابق 2 ایسے امام بارگاہ بھی ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر مجلس عزا برپا کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملتان انتظامیہ کی جانب سے بلااجازت خواتین کی مجلس گھر کی چار دیواری میں کرانے بھی پھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریمدان بارڈر پر پاکستانی زائرین اربعین کے استقبال کی تیاریاں مکمل
جن تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں تھانہ ڈی ایچ اے، تھانہ بی زیڈ، تھانہ الپہ، تھانہ نیو ملتان، تھانہ شاہ رکن عالم، تھانہ سیتل ماڑی، تھانہ کینٹ، تھانہ جلیل آباد، تھانہ کینٹ، تھانہ دہلی گیٹ، تھانہ سٹی شجاع آباد، تھانہ صدر شجاع آباد، تھانہ سٹی جلال پور تھانہ صدر جلال پور شامل ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے عزاداروں کی سہولیات کے بلند و ناگ دعوے کیے تو دوسری جانب انہی عزاداروں پر مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔