پاکستانی شیعہ خبریںشہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر ’’عظمت شہداء کانفرنس‘‘ کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی اور اُن کے رفقاء کی دوسری برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ سائبان زہراء میں ’’عظمت شہداء کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں مردو خواتین سمیت شہداء کے خانوادے، طلباء اور عوام نے شرکت کی۔

کانفرنس سے معروف عالم دین مولانا علی نقی ہاشمی، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان علامہ غضنفر علی حیدری، سید کاشف رضا زیدی اور جواد حیدر نے خطاب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، ملی تنظیموں نے شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے مرکزی پروگرام کا اعلان کردیا

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے شہید قاسم سلیمانی اور اُن کے رفقاء کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا، رہنمائوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے گمنامی کی زندگی گزاری لیکن اپنی زندگی میں کبھی بھی قبلہ اول بیت المقدس، حرمہائے مقدسہ پر آنچ نہ آنے دی۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو ایک ساتھ شکست دے کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا، شہید قاسم سلیمانی انقلاب اسلامی کا ایک سپاہی تھا جس نے اپنے کردار سے انسانیت کی مدد کی، یہی وجہ ہے کہ قاسم سلیمانی کو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کانفرنس میں شہداء کی تصاویر پر مشتمل گیلری بھی بنائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button