پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ سنی اتحاد کونسل کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے سورج میانی چوک پر شیعہ سنی اتحاد کونسل سورج میانی کے زیراہتمام حاجی ملک واصف علی کھوکھر اور تصور شاہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین میں حاجی کفایت حسین، قاری سلطان محمود، سید مرتضیٰ شاہ، اعجاز صدیقی، جاوید احمد، مشتاق رضوی، فخر صدیقی، غضنفر ملک، ہارون رشید، وجاہت حسین و دیگر مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک واصف علی کھوکھر نے کہا کہ ناروے میں ہونے والے واقع میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہیئے، تاکہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی شخص مسلمانوں کی عزت و نفس مجروح نہ کرسکے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ صرف پاکستانی عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمان آباد ہیں، ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، اگر آج ہم نے یہود کو منہ توڑ جواب نہ دیا تو ہم ہر فورم میں ہماری مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے والوں کو کیسے سبق سکھا سکتے ہیں۔؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ ناروے میں ہونے والے واقعہ میں تمام مسئلہ امہ کی آنکھ اشکبار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button