
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے غزہ و فلسطین کی یاد میں شمعیں روشن
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع ملتان کے زیراہتمام شہدائے غزہ، فلسطین اور القدس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ڈویژنل صدر عزاداری ونگ مولانا ہادی حسین، وحدت یوتھ کے رہنما حسن رضا حیدری، امامیہ فائونڈیشن کے رہنما احسن مہدی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم نے کہا کہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ہر ممکن اقدام کرے۔