ملتان، شوریٰ تبلیغ اسلامی پاکستان کے زیراہتمام ”سیدة النساء العالمین کانفرنس”، سینکڑوں علماء شریک
شیعہ نیوز: شوریٰ تبلیغ اسلامی کے زیراہتمام ملتان کے آرٹس کونسل میں جنوبی پنجاب کی سطح کی عظیم الشان ”سیدة النساء العالمین” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے امام جمعہ والجماعت نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی مدظلہ العالی کے پاکستان مکتب کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین ناصری نے شرکت کی، جبکہ مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ملتان علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ اعجاز حسین مظاہری، علامہ سید التجا حسین کاظمی، علامہ فخر عباس علوی سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے شوریٰ تبلیغ اسلامی کے مسئولین نے شرکت کی۔ علمائے کرام، آئمہ جمعہ والجماعت کے عنوان سے جنوبی پنجاب میں ایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے سیرت جناب سیدہ سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالی گئی۔