
ملتان، وحدت یوتھ پاکستان کے زیراہتمام ”تکریم شہداء کانفرنس” کا اہتمام
شیعہ نیوز: وحدت یوتھ پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس میں ”تکریم شہداء کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں کثیر تعداد میں مومنین و علمائے کرام نے شرکت کی اور شہر کے معروف شعراء و منقبت خوانوں نے تکریم شہداء کانفرنس میں منقبت خوانی کرکے شہداء سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ تکریم شہداء کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، سرپرست النور اسلامک سنٹر علامہ وسیم عباس معصومی نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ کانفرنس میں شہداء کی تصویری نماش اور ماحول سازی بھی کی گی، اس موقع پر وحدت یوتھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید سجاد نقوی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وجاہت علی مرزا نے تکریم شہداء کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔