اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلدیاتی انتخابات ، مختلف حلقوں میں تحریک انصاف کا کالعدم سپاہ صحابہ سے اتحاد

شیعہ نیوز:: پاکستان تحریک انصاف بھی مسلم لیگ ن کی ڈگر پر چل نکلی، سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے درمیان اتحاد سامنے آگیا۔ بعض حلقوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدوار بلے کے نشان پر اور بعض حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار استری کے نشان پر میدان میں اتار دیئے گئے۔ وطن عزیز کے محب وطن شیعہ سنی عوام میں پی ٹی آئی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے اس غیر فطری سیاسی اتحاد پر تشویش کا اظہار اور عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور کالعدم سپاہ صحابہ نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں موجود تکفیری مائنڈ سیٹ کے حامل عہدیداران نے کراچی کے حلقے یوسی 6مسلم آبادمیں کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں اپنےامیدوار اعجاز خان سواتی کو کالعدم جماعت کے انتخابی نشان استری چیئرمین کی نشست پرجبکہ ایک اور حلقےمیں پی ٹی آئی کے امیدوار طاؤس خان کی بھی حمایت کا اعلان کیا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے ساتھ اس طرح کے سیاسی اتحاد کے نتیجے میں پاکستان کے ان کروڑوں غیور پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے جو امریکی غلامی کے نعرے کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپرپی ٹی آئی کے ان امیدواروں اور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کریں جو کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ سیاسی اتحاد کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button