ملتان، آئی ایس او کے زیر اہتمام مردہ باد امریکہ ریلی کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے بائیک و کار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ڈویژنل ہیڈ کواٹر المصطفی ہاوس سے کیا گیا، ریلی جلال چوک، چونگی نمبر 6، چونگی نمبر 9، کچہری چوک سے ہوتی ہوئی نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکا سے ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس، سیکرٹری نظارت ثقلین ظفر، سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفی، صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان میں جو عناصر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انکو لگام دینا ہوگا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ امریکہ اور اُس کے حواری انسانیت کے دشمن ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، دنیا کے آزاد انسان امریکہ، اسرائیل اور اُن کے خیرخواہوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذآتش کیے گئے۔ ریلی میں شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی میں سلیم صدیقی، جواد جعفری، عاطف سرانی، ڈاکٹر عاصم سرانی، جواد جوئیہ اور شعیب جعفری سمیت دیگر سابقین ملتان ڈویژن نے بھرپور شرکت کی۔