پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اہم شیعہ رہنماؤں کا قاتل کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد نے کراچی میں اہم شیعہ مذہبی شخصیات اور عزاداروں کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے لیاری سے اہم شیعہ رہنماؤں کا قاتل سعودی فنڈڈ کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد عبید کیپری پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی لیاری میں اہم کارروائی،سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی کا مبینہ دہشت گرد عبید الرحمان عرف عبید کیپری گرفتار۔اہم شیعہ قومی ومذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج لیاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گردعبید کیپری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عبید سے دستی بم برآمد ہوا اور وہ خطرناک دہشت گرد عاصم کیپری کا بھائی ہےجوکہ معروف قوال امجد صابری شہید کے قتل کے الزام میں زیر حراست ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد عبید نےشہر قائد میں اہم شیعہ مذہبی شخصیات سمیت مختلف عزاداروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سابق رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی سمیت چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ملزم عبید جیل میں قید اور رہا ہونے والے دہشت گردوں کے رابطے میں تھا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ملزم عبید اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ گرفتار کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button