
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مسلم ممالک اوآئی سی فعال کرنے کیلئے اسکی غیرت جگائیں،حامدموسوی
شیعہ نیوز: آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے افغانستان کے صوبے قندوز کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی فوج افغانستان سے نکل گئی پالتو دہشت گرد آج بھی موجود ہیں، نمازیوں پر حملہ اسلام پر حملہ ہے، طالبان اسلامی حکومت لائے ہیں تو عدل و انصاف کا قیام بھی کریں، دہشتگردوں کو پکڑ کر عبرتناک سزا دی جائے، مسلم ممالک اوآئی سی کوفعال کرنے کیلئے اسکی غیرت جگائیں ۔ 8ربیع الاول شہادت امام حسن عسکری کے موقع پرماتمی جلوس اور تابوت برآمد کئے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ عہدوپیمان کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ مسلم امہ پر آج تک استعماری یلغار کی بڑی وجہ خود مسلمان ہیں۔مسلم مماملک کو نشانہ جارحیت بنایا گیا ہے اسکی وجہ مسلم حکمرانوں کا دوہرا معیار اور منافقت ہے ۔