پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلم ممالک مشترکہ اسرائیلی یزیدیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنائیں: علامہ سید حسنین عباس گردیزی

شیعہ نیوز: مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان و مدارس دینیہ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب پر حمایت فلسطین احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جس میں علمائے کرام و مدارس دینیہ کے طلاب کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مطاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے،
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء مکتب شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ

ہم اسرائیل فلسطینیوں پر اندوہناک مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کو انسانی اقدار سے عاری درندگی اور سفاکیت کے لیے جواب دہ ہونا پڑے گا،

آج کے دن ہم اپنے مظلوم مگر بہادر فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے نکلے ہیں،

یہ حمایت ہم سب کا دینی فریضہ ہے، بحیثیت کلمہ گو ہم پر واجب ہے کہ ہم فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے انکی فریاد اور داد رسی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں،

آج نہ صرف مسلمان بلکہ پوری دنیا کے انسانیت دوست افراد اپنے اپنے ممالک لاکھوں کی تعداد میں نکل کر فلسطینی مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button