اہم پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلم نسل کشی اسلام دشمنی ہے،

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی کو سیاہ دن مناکر نفرت اور بھارتی تسلط سے نجات کا پیغام دیدیا ہے، پاکستان کے عوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے نفرت کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں ہاتھوں پر باندھ کر بھارت سے کہہ دیا ہے کہ کشمیر سے غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرے، پاکستان کے عوام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مودی حکومت کی اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیاں ہندوستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینگی، پاکستان مسئلہ کشمیر مزاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے غاصبانہ تسلط ختم اور مسلم نسل کشی کو نہیں روکا، تو علماء سے جہاد کا فتویٰ لینے پر مجبور ہونگے، ریاست کے ہوتے ہوئے پرائیوٹ جہاد پر یقین نہیں رکھتے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے نجات، بہنوں، بیٹیوں کی عزتوں کو محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلم نسل کشی اسلام دشمنی ہے، اس کے پیچھے یہودی اور مودی حکومت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جہاد کے جذبے سے سرشار ہے پاک فوج نے آواز دی، تو بھارت کو زمین سے مٹا دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button