پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارت میں مسلم کشی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی افسوس ناک ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف خطیب و ذاکراہل بیتؑ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا تسلسل سے قتل عام اور وحشیانہ مظالم کو فوراً بند کیا جائے کیونکہ جارحیت اور وحشیانہ تشدد اب انتہاء کو پہنچ چکا ہے اور اب بھارتی مظالم کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کشمیر کے بعد اب بھارت میں بھی نہتے مسلمانوں کا قتل عام اور مقدس مقامات کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا، بھارتی حکومت نہتے مسلمانوں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

علامہ سید حسن ظفرنقوی نےکہا کہ دینی مراکز تباہ کئے جا رہے ہیں اور مسلمانوں سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، بھارت میں بسنے والے مسلمان خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، بھارت کشمیر و ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف سازشیں کررہا ہے جس کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button