
مسلم اقوام مشکلات سے نکلنے کیلئے امام خمینیؒ کے افکار کی پیروی کریں، علامہ بدر الحسنین عابدی
شیعہ نیوز:عابدیہ مشن پاکستان کے روح رواں علامہ بدر الحسنین عابدی نے کہا کہ مسلم امہ کی مشکلات سامراجی قوتوں کی پیدا کردہ ہیں اور جو پابندیاں ہم پر مسلط کی گئی ہیں ان سے نکلنے کیلئے مسلمانوں کو افکار امام خمینیؒ کی پیروی کرنا ہوگی۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ آج ہم انہی قوتوں کے پیروکار بنے ہوئے ہیں جنہوں نے مسلم امہ کو تقسیم کیا، آج حقیقی اسلام کی شناخت وحدت امت مسلمہ اور یکجہتی کیلئے ہمیں عملی اقدامات کرنے ہونگے، ہمیں ذلت پذیری سے نکلنا ہوگا اور غلامی کی زنجیریں توڑنا ہونگی، اس سلسلے میں ہمارے حکمرانوں کو جرات و بہادری اور حوصلے کے ساتھ سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، اس سلسلے میں علماء خطباء و ذاکرین اپنا کردار ادا کریں، کوشش کی جائے کہ یکجہتی امت برقرار رہے اور ہم اپنے معاملات میں اپنے فیصلے خود کرنے کے قابل ہوں ناکہ سامراجی قوتیں ہم پر اپنے فیصلے مسلط کریں اور ہماری باگ دوڑ انہی کے ہاتھ میں ہو، ہمیں اس روش کو توڑنا ہوگا۔