مسلم حکمران و عالمی برادری عالمی دہشتگرد اسرائیل سخت کارروائی کرے، علامہ حسن ظفر نقوی
شیعہ نیوز: معروف عالم دین مولانا سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ آج فلسطینی مسلمان جس کرب میں مبتلا ہیں، ان سے چھٹکارے کیلئے مسلم حکمران اور عالمی برادری عالمی دہشتگرد اسرائیل سخت کارروائی کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں فلسطینی مسلمانوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن صادقین اور فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے عظیم الشان جلسہ العارف ہاؤس نیو رضویہ سوسائٹی کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے کی صدارت معروف شاعر اہلبیتؑ کوثر نقوی نے کی۔ جلسے سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسلام میں ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کی بات کی گئی ہے، مسلمانوں کو انسانیت کی حرمت اور بقاء کے پیغام کو عام کرنا ہوگا، کیونکہ قرآن و اہلبیتؑ اور خانوادہ رسولؐ نے یہی پیغام انسانیت کو پہنچایا ہے، لہٰذا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک دوسرے کا احترام، محب پیار، اخوت کے ساتھ ساتھ ظلم سے نفرت کی جائے۔