پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلم حکمران اسرائیل اور امریکہ کے مفاد میں بات کرتے ہیں اور امت کا دل فلسطینیوں کیلئے دھڑکتا ہے۔امین شہیدی

شیعہ نیوز:امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور عرب لیگ نے جس بے حمیتی کا مظاہرہ کیا ہے انسانی عقل دنگ رہ گئی ہے۔ عرب دنیا میں انتہا کی بے چینی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے پاکیزہ خون نے شیعہ سنی عرب عجم کی تفریق ختم کردی ہے۔

آج سب یکجا ہوچکے ہیں اور امت مسلمہ کو مظلومین کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنے پر متفق کردیا ہے ۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کے بعد مسلم حکمران عیاں ہوچکے ہں اور امت بیدار ہوچکی ہے۔مسلم حکمران اسرائیل اور امریکہ کے مفاد میں بات کرتے ہیں اور امت کا دل فلسطینیوں کیلئے دھڑکتا ہے۔

حماس کے حملہ سے اسرائیلی طاقت کو پاش پاش کیا اور اسرائیل کے اسلامی ممالک کےشمولیت پروگرام کو بھی ناکام بنایا ۔

اس معرکہ کے بعد امریکہ برطانیہ اور یورپ نے اسرائیل کا ساتھ دیا اور ثابت ہوا کہ یہ اسلام اور کفر کی جنگ ہے مگر مسلم حکمرانوں نے نفاق کا مظاہرہ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button