اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امت مسلمہ استقامت کا درس فلسطین سے لے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملت مظلوم فلسطین کی جہد مسلسل اسرائیل غاصب کی نابودی اور قبلہ اول کی آزادی کا سبب بنے گی، فلسطینی مجاہدین نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر اسرائیل کو قابل شکست بنا دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں تمام امت مسلمہ کو مسئلہ فلسطین و کشمیر پر ایک موقف اختیار کر نا چائیے ۔ علامہ سید ناظر عباس تقوی

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ عالمی سامراجی قوتوں کی غلام بننے کی بجائے صبر و استقامت کا درس فلسطین سے لے، سرزمین فلسطین کے مجاہدوں نے عرب حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے قیام، جہاد اور شہادت کے ذریعے دشمن پر فتح حاصل کی، اس عظیم کامیابی پر فلسطین کے مظلوم عوام مقاومتی محاذ اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button