اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ غاصب اسرائیل کا مسجد اقصی اور سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور فلسطینی عوام پر مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ امت مسلمہ قبلہ اول کی غاصبوں سے آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ فلسطین اور قبلہ اول سے غداری کے مرتکب مسلم حکمران خائن ہیں امت مسلمہ خائنوں کا احتساب کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یمن پر حملوں کی مذمت کے بجائے آل سعود سے اظہار یکجہتی کیا جارہاہے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ فلسطین انبیائے کرام کی سرزمین اور بیت المقدس مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مسجد اقصی اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض مسلمان و عرب ممالک کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے امت مسلمہ اور ان ممالک کے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کی جانب سے فلسطین کانفرنس کے انعقاد کو خوش آیند قرار دیا۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button