پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلمان یہود و ہنود سے خوفزدہ نہ ہوں ،خدا پر بھروسہ رکھیں ،حامد موسوی

شیعہ نیوز:عظیم معرکہ کربلا ماہِ محرم 61ہجری کی لازوال یادگار ہے جو ہر عہد ماہ و سال میں جگمگاتی رہیگی،حسین ع  مینارہ عظمت ہیں۔ اتحاد واخوت کاپیغام جاری رہے گا۔ ہمارا ضابطہ عزاداری تمام مکاتب فکر کیلئے قابلِ عمل ، امن کی ضمانت ہے ۔ ان خیالات کااظہار آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے محرم الحرام کے آغاز پرخصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ استعماری پٹھوئوں یہود و ہنود سے مسلمان ہر گز خوفزدہ نہ ہوں ،خدا پر بھروسہ رکھیں۔ امام عالی مقام حسین ؑ ابن علی ؑنے کربلاکے تپتے صحرا میں اپنے خون سے دین و شریعت کے گلستان میں ابدی و سرمدی روشنی بکھیر دی ۔ انہوں نے کہا کہ آج جبکہ پوری دنیا گونا گوں مصائب و آلام ، آسمان و زمین آفات و بلیات سے دوچاراورانسانیت ذلالت و رسوائی کے گھیرائو میں ہے ،فلسطین و کشمیر کو یہود و ہنود نے ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رکھا ہے ،مسلم ممالک کو مختلف بلائو ں نے گھیر رکھا ہے ،شام میں قتل عام جاری ہے،یمن میں جنگ مسلط ہے،ایران عراق کو دنیائے شیطنت کا سامنا ہے،ترکی میں آگ و خوں کا کھیل جارہی ہے ،افغانستان میں تحریک طالبان وارد ہوچکی ہے غرضیکہ ہر ملک کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیزپاکستان مدت مدید سے دہشتگردی کا ٹارگٹ ہے ،عالمی طاقتوں کا خیال ہے کہ امریکہ کے بعدطالبان پوری قوت سے افغان سیاست میں کردار ادا کریں گے،خود امریکہ نے انہیں حوصلہ دیا ہے کہ وہ افغانستان کی واحد سیاسی قوت ہیں۔آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے یہ بات زوردیکرکہی کہ دین و وطن کی بقاء ،استحکام اور دشمن کو نابود کرنے کیلئے ذکر ِ حسین ؑ کو زندہ جاوید رکھناہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button