مشرق وسطی

مقتدی صدر سے مصطفی الکاظمی کی ملاقاتمقتدی صدر سے مصطفی الکاظمی کی ملاقات

شیعہ نیوز:عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے نجف اشرف جا کر مقتدی صدر سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔ مصطفی الکاظمی نے مقتدی صدر کے گھر پر نجف اشرف اور دیگرعراقی شہروں میں خدماتی امور کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دورہ نجف کو صرف ایک دفتری دورہ قراردیا اور کہا کہ اس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں ہے۔ ایک باخبر عراقی ذریعے نے بتایا ہے کہ مصطفی الکاظمی نے اس دورے میں نجف اشرف کے لئے نیا گورنر منصوب کیا ہے ۔

مصطفی الکاظمی، نجف اشرف کی دینی ثقافتی اور بین الاقوامی اہمیت کی بنا پر اس صوبے کے امور کی خود نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ صدرگروہ نے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں تاہم انھیں حکومت کی تشکیل کے لئے دیگرسیاسی پارٹیوں کی مدد لینا پڑے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button