کرم میں جنگ بندی نہ کرانا حکومتی ناکامی ہے، تحصیل میئرپاراچنارمزمل حسین فصیح
انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں گزشتہ 6 دنوں سے جاری خونریز لڑائی میں قتل ہونے والے افراد کی تعداد 3 درجن سے زائد ہوچکی ہے اور 100 سے زائد زخمی بھی ہیں۔
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے ضلعی صدر و تحصیل مئیر مولانا مزمل حسین فصیح نے جنگ بندی نہ کرنے کو حکومتی ناکامی قرار دیا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو ہر سطح پر آگاہ کیا کہ زمینون کے تنازعات پر فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے لہذا زمینون کے تنازعات کا حل نکال کر کرم کا امن بحال کریں، مگر افسوس کہ ریاست کسی صورت ان تنازعات کا حل نکالنا نہیں چاہتی، جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں گزشتہ 6 دنوں سے جاری خونریز لڑائی میں قتل ہونے والے افراد کی تعداد 3 درجن سے زائد ہوچکی ہے اور 100 سے زائد زخمی بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے خلاف احتجاج جرم بن گیا، راجن پور سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان گرفتار
مولانا مزمل حسین نے کہا کہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ خونریزی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، مگر افسوس حکومت اور سیکورٹی ادارے حیلے بہانوں سے جنگ بند کرنے میں سنجیدہ نہیں، جو انہتائی افسوسناک ہے۔ ہم حکومت کے اس مجرمانہ رویئے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگ بندی کرکے محصور ضلع کرم کے تمام روڈز کھولے جائیں اور مزید نقصانات سے بچنے کے لئے متنازعہ زمینوں کے مسائل کو کاغذات مال کے مطابق حل نکالا جائے۔