
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
میں راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دستخط شدہ معاہدے پر جان بھی دے سکتا ہوں لیکن وعدہ نہیں توڑ سکتا۔
شیعہ نیوز:یادگار شہداء سکردو پر تکریم شہداء و حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےے کہا کہ میں نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے عمران خان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا اور آج بھی اپنے معاہدے پر قائم ہوں۔ عمران خان کو ظلم کے تحت گرفتار کیا گیا، مگر کیا میں اس مشکل گھڑی میں ساتھ چھوڑ دوں؟ میں راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دستخط شدہ معاہدے پر جان بھی دے سکتا ہوں لیکن وعدہ نہیں توڑ سکتا۔ اگر پوری دنیا بھی چھوڑ دے اور میں اکیلا رہ جاؤں تب بھی اپنے وعدے پر قائم رہوں گا۔ جب تک وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں، ہم آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔