پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت سندھ نے محرم سے پہلے اپنی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے علامہ صادق جعفری

شیعہ نیوز:صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کی ہرممکن سہولیات کو یقینی بنائے۔عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے۔عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری و دیگر رہنماوں علامہ مبشر حسن، رضی حیدر حسن کاظمی،آصف صفوی،محمد عباس سمیت دیگر نے وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ماہ محرم 1447ہجری کی آمد آمد ہے۔ محرم میں علماء و زاکرین کرام امامت کے اسلوب حکومت و سیاست لوگوں کے سامنے بیان کریں۔حکومت جلوس ومجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے موثر انتظامات کی ضرورت ہے، نیپرا کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم الحرام میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ اس محرم میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہوگی، شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول ؐ کی یاد منائیں گے۔ عزاداری ہماری میراث ہے اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ و شہری حکومت کراچی کی خستہ حالی پر رحم کریں۔سارا ملبہ وفاقی بجٹ پر ڈال کر اپنی جان نہ چھڑائیں۔مون سون کی بارشوں کو گزرے سال گزر چکا ہے۔شہر کی سڑکیں ناقص سیوریج نظام کے باعث گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی و شہری حکومتیں شہر کا بجٹ کہاں خرچ کرتی ہیں.پیپلز پارٹی نے اس شہر کو بدترین شہر کے نہج پر پہنچا دیا ہے.بلدیاتی مسائل کے حوالے سے کراچی میں محرم الحرام سے قبل اعلیٰ سطح سے لے کر نچلی سطح پر ملاقاتیں ہوچکی ہیں مگر کہیں بھی انتظامات نظر نہیں آرہے۔صرف میٹنگ کرنا کافی نہیں عملی اقدامات ضروری ہیں۔عزاداری ہمارے لئیے فرض ہے اور قیامت تک قائم رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت مختلف جگہوں سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری کی اطلاعات ملی ہیں علما اور خطبا کے ساتھ مجالس کے بعد سیکورٹی حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری مسائل پورے کراچی میں ہیں مئیر صاحب نے محرم سے قبل مسائل کے حل کیلئے اب تک کوئی خاطر خواہ کوششیں نہیں کی نا ہی ان مسائل کے حل کیلئے کوئی اجلاس بلایا گیا یے۔شہر میں دو مسلے سب سے زیادہ اہم ہیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی وجہ سے تباہ حالی ہے سیوریج کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہیایک روز بعد محرم شروع ہونے والا ہے مگر مئیر صاحب نے کسی سے رابطہ نہیں کیا ہے مرکزی شاہراہوں کے ساتھ کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں حکومت مئیر کراچی اور ایم کیو ایم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ انسانیت کا پیغام ہیحکومت سندھ نے محرم سے پہلے اپنی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے شہر کے مضافاتی علاقوں کا دورہ کریں تو پتا چلے گا آپ کے نااہل وزیر اعلیٰ اور مئیر نے کوئی کام نہیں کیا پورا کراچی شہر غلاظت کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا محرم میں کراچی عزاداری کا سب سے بڑا مرکز ہوتا ہے چند روز پہلے جو سروے رپورٹ آئی ہے کہ کراچی رہنے کے قابل شہروں میں سب سے پیچھے جاچکا ہے۔وزیر بلدیات کے پاس اربوں روپے کا بجٹ ہے ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے ییں ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے۔عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل سفائی وستھرائی،بجلی،سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button