مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا ہے،آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا نے ملتان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنمائوں اور جامعہ شہید مطہری ملتان کے طلباء سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا فرمان علی صفدری، محمد رضا مومن اور دیگر بھی موجود تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں محمد علی سدپارہ قوم کے عظیم، بہادر اور نڈر سپوت تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
ملاقات کے دوران سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے موقع پر ملک بھر کے اہل تشیع کی استقامت نے کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کو ہمت، طاقت اور حوصلہ دیا، کوئٹہ سے پاراچنار تک اور کراچی سے گلگت بلتستان تک پوری قوم نے بیداری کا ثبوت دیا اور اسی بیداری کے بدولت شہداء کے خانوادے سُرخرو ہوئے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ عہدے اور یہ وزارتیں بے وقعت و بے معنی ہیں، ان شاء اللہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے آغا رضا کا شکریہ ادا کیا۔