
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ اسلامی مکاتب فکر میں اتحاد کو پروان چڑھایا، ناصر عباس شیرازی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی تمام جدوجہد سیاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قیام سے ہم نے ہمیشہ اسلامی مکاتب فکر میں اتحاد کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سیاسی بلیک میلنگ، جماعت اسلامی نے مطالبات کی لمبی فہرست پی ٹی آئی کو دیدی
ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ تحریک بحالی جمہوریت سے آزادی کی تحریک تک جمہوریت پسند ہمیشہ پیش پیش رہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے ۔ ہم اس کے قیام سے تحفظ تک صف اول میں شامل رہیں گے۔