اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین کاملک گیر یوم یکجہتی کشمیر و یمن منانے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 4 فروری کوملک گیریوم یکجہتی کشمیر و یمن منانے کا اعلان۔4 فروری بروز جمعہ کشمیری اوریمنی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ علماء کونسل کاشہداءسانحہ سہون کی برسی پر کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

اعلامیہ میں تمام صوبائی و ضلعی سیکرٹری جنرل صاحبان اور ذمہ داران کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقو ں میں یوم یکجہتی کشمیر و یمن کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، سیمینار اوراجتماعات کو یقینی بنائیں ،تاکہ اقوا م عالم کی توجہ کشمیر اور یمن میں بہیمانہ مظالم کے شکار نہتے مسلمانوں کی جانب مبذول کروائی جاسکے اور ان بے گناہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button