پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کا 9 جولائی جمعہ کے روز ملک بھر میں ”یوم عظمت اہلبیت “ منانے کا اعلان

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ۹جولائی جمعہ کے روز ملک بھر میں ”یوم عظمت اہلبیت “ منانے کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ خاندان رسالت پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اہلبیت اطہار علیہم السلام اس گھرانے کا نام ہے جس کی طہارت کی گواہی خدا تعالیٰ نے قران میں دے رکھی ہے۔ جو شرپسند عناصر مذہب کے نام پر اہلبیت کی شان میں گستاخی کرتے ہیں وہ یا تو بیمار ذہین ہیں یا پھر یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں جو وطن عزیز میں مذہبی منافرت کا ایک نیا طوفان کھڑا کرنے کے لیے ہاتھ پا?ں مار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔شیعہ سنی فقہا اہلبیت اطہار کی عظمت کا نہ صرف قائل بلکہ محافظ بھی ہیں۔ کوئی بھی متعصب آواز اہلبیت کی شان کے خلاف بلند ہوئی شیعہ سنی برادران مل کر اسے خاموش کرائیں گے۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین جمعے کے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عظمت اہلبیت کا انعقاد کرے گی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائ اور کارکنان شریک ہوں گے۔جمعہ کے خطبات میں بھی شان اہل بیت بیان کی جائے گی اور گستاخان کے خلاف مذمت کی قرار دادیں پیش ہوں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button