پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ، زین رضوی صوبہ سندھ اور رضی حیدر کراچی کے صدر منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کی جانب سے سید زین رضا رضوی کو صوبہ سندھ اور سید رضی حیدر رضوی کو کراچی کا صدر بنادیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ایام عزا کی آمد سے قبل ملک بھر میں عزاداری سید الشہداء کے بھرپور اور منظم انداز میں انعقاد اور عزاداری کی راہ میں درپیش مسائل و رکاوٹوں کے دوری کیلئے ملک گیر سطح پر عزاداری ونگ قائم کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سید زین رضا رضوی کو صوبہ سندھ اور سید رضی حیدر رضوی کو کراچی کا صدر بنایا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ، ریسکیو ادارےبروقت حفاظتی انتظامات کریں

عزاداری ونگ مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، بانیان مجالس و جلوس اور علماء و ذاکرین و ماتمی انجمنوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی خدمات پیش کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button