پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماؤں کی علامہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے۔ جن کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینیٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے بھی اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم سربراہ کو مبارکباد پیش کی اور سینیٹ میں انکے انتخاب کو خوش آئیند قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button