پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی کا 8 رکنی پولیٹیکل کونسل کا اعلان

علامہ حسن ظفر نقوی (مرکزی جنرل سیکرٹری)، انجینئر حمید حسین (ممبر قومی اسمبلی)، اسد عباس نمبردار (ممبر پنجاب اسمبلی)، مزمل حسین فصیح (تحصیل میئر پاراچنار )، میثم کاظم (اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی)، آغا سید محمد رضا (سابق وزیر قانون بلوچستان)، سید محسن شہریار (بطور سیکرٹری روابط) اور سید عارف رضا زیدی پولیٹیکل کونسل شامل ہیں۔

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ 8 رکنی کونسل میں علامہ حسن ظفر نقوی (مرکزی جنرل سیکرٹری)، انجینئر حمید حسین (ممبر قومی اسمبلی)، اسد عباس نمبردار (ممبر پنجاب اسمبلی)، مزمل حسین فصیح (تحصیل میئر پاراچنار )، میثم کاظم (اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی)، آغا سید محمد رضا (سابق وزیر قانون بلوچستان، سید محسن شہریار (بطور سیکرٹری روابط) اور سید عارف رضا زیدی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی بی کے طلباء کی گرفتاری سندھ حکومت کی بدترین فسطائیت ہے، کاظم میثم

اس موقع پر اسد عباس نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل کونسل کے یہ باصلاحیت اراکین اپنی خداداد فکری و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتِ مظلوم کی مشکلات کا مداوا کرنے اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ کونسل پاکستان کو ایک اسلامی نظریاتی ریاست کے سانچے میں ڈھالنے، نیز اسے ترقی و استحکام کی راہوں پر گامزن کرنے کے مقدس مشن میں ایک مجاہدانہ و بیدار کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button