پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کی سیکورٹی سے متعلق ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی کورکمانڈر کوئٹہ سے ملاقات

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے زائرین کی سکیورٹی سے متعلق کور کمانڈر کوئٹہ میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے صدر سید رضی حیدر رضوی اور دیگر رہنماؤں نے کور کمانڈر ہاؤس کوئٹہ میں کور کمانڈر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کوئٹہ بلوچستان کی امن و امان کی صورت حال بلخصوص کوئٹہ سے تفتان بارڈر تک زائرین کے لئے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات پر بات چیت کی۔

کور کمانڈر کوئٹہ نے اپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پاک فوج کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button